لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کیخلاف چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کئے جانے کا تاثر غلط ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا، یہ فیصلہ قانون کی روشنی اور عدم شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے-