کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے۔عوامی مفاد میں 73 جوڈیشل افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے 73عدالتی افسران کے تبادلے کردیئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کے نوٹفیکشن کے مطابق تبادلہ ہونیوالے ججز میں 22ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ، 38سینئر سول ججز اور 13جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔ تمام ججز صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات ہیں۔