کراچی(ایجنسیاں)بھارتی اداکارنصیر الدین شاہ کے بھائی لیفٹیننٹ جنرل( ر) ضمیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ 2002 میں گجرات فسادات کا منصوبہ ساز نریندر مودی تھا۔ان فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور ان کی املاک کو نذر آتش کیا گیا۔ ساؤتھ ایشیا میگزین میں ”جب گجرات جل رہا تھا“ کے عنوان سے شائع انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ وہ فوج لے کر 28فروری 2002کی رات 10بجے احمد آباد کے ہوائی اڈے پہنچے تھے اور گاڑیوں کا انتظار کرتے رہے۔ متعدد درخواستوں کے باوجود اس وقت کے وزیر اعلیٰ گجرات نریندرمودی نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا جس کے باعث فوج کوشہر کا کنٹرول سنبھالنے تاخیر ہوئی اور اس دوران سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا۔