کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و قائد حزب اختلاف ڈی ایم سی ایسٹ ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ لائنز ایریا کے باشندوں کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے ۔ لائنز ایریا اختیاراتی بورڈ علاقے کی آباد کاری جلد از جلد شروع کرنا چاہتا ہے۔وہ علاقہ مکینوں لیاقت سعید لودھی، ارشد علی جان ، انتخاب کاظمی ، انتظار علی اور سابق کونسلر محمد جمیل قادری سے گفتگو کررہے تھے ۔