اصغر خان کیس کی تفتیش نیب کے حوالے کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور (ا ین این آئی) اصغر خان کیس کی تفتیش قومی احتساب بیورو (نیب ) کے حوالے کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔مقامی شہری سرفراز کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اصغر خان کیس ملکی سیاست کا اہم ترین کیس ہے، ایف آئی اے تفتیش میں ناکام ہو چکی ہے، سپریم کورٹ اصغر خان کیس میں عملدرآمد کا حکم دے چکی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو کیس میں فریق بننے اور کیس کی تفتیش نیب کے سپرد کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment