کراچی سیف سٹیز پروجیکٹ کیلئے پنجاب سے مدد طلب

لاہور(امت نیوز) حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے پنجاب سے مدد مانگ لی۔سندھ کی اعلیٰ سطح ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور حکام سے مشاورت کی۔ وفد میں محکمہ داخلہ سندھ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کے سینئر افسران شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ افسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن افسر محمد کامران خان نے سندھ کی ٹیم کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر اور ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو منصوبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب کی ٹیم منصوبے کے حوالے سے جلد کراچی کا دورہ کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment