کراچی(اسٹاف رپورٹر) درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر منگل کی رات گئے اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ گھر سے کچھ دوری پر سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر سابق گورنر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی بھگادی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے سابق گورنر سندھ کی جانب سے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھے کہ ایک سفید رنگ کی کار میں ملزمان جن کی تعداد دو سے تین تھی نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور کار میں سے ایک ملزم اترا جس پر انہوں نے گاڑی کی بھگادی، تاہم اطلاع ملتے ہی رات گئے پولیس حکام سابق گورنر سندھ کی رہائش گاہ پہنچ گئے، واضح رہے کہ واقعہ کے وقت سابق گورنر سندھ کے ہمراہ کوئی سیکورٹی نہیں تھی۔