2018 میں 200 کشمیری نوجوانوں کی جہادی تنظیموں میں شمولیت

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیرپولیس کےسابق ڈائریکٹر جنرل کلدیپ کھڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 2018ء میں200 نوجوانوں نے مختلف جہادی تنظیموں میں شمولیت اختیار کی جبکہ 2017ء میں یہ تعداد126 تھی۔ بھارتی حکومت کو کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔بھارتی فوج نےریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئےایک اور کشمیری نوجوان کوزیرحراست بدترین تشددکا نشانہ بنایا اورپھر گولیاں مار کر شہید کردیا ہے جس پر مقامی کشمیریوں نےشدیداحتجاج کیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق کلدیپ کھڈا نے کہاکہ بھارتی حکومت کی غیرسنجیدگی اور کشمیر کے حوالہ سے کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں ناراضگی بڑھ رہی اور اس میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کا عسکریت کی طرف مائل ہونا تشویشناک عمل ہے، اسے روکنے کے لئے مضبوط مستحکم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 2018ء میں جس طرح نوجوان عسکریت کی طرف مائل ہوئے وہ ایک تشویشناک عمل ہے، اسے مستقبل میں حالات کشمیری حکومت کے قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ کلدیپ کھڈا نے کہاکہ بھارتی حکومت کو زمینی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے اور کشمیر کے نوجوانون کو امن کی طرف بلانا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر کےپلوامہ ضلع میں بھارتی فوج نےریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئےایک اور کشمیری نوجوان کوزیرحراست بدترین تشددکا نشانہ بنایا اورپھر گولیاں مار کر شہید کردیا ہے جس پر مقامی کشمیریوں نےشدیداحتجاج کیا ہے۔قابض انتظامیہ نےپلوامہ میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجارہاہے۔حریت قائدین سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق،محمد یٰسین ملک اورمحمداشرف صحرائی نےشہید نوجوان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہےاوربھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔مذکورہ نوجوان کوپلوامہ کےعلاقےچوہدری باغ میں نام نہادسرچ آپریشن کےدوران شہیدکیاگیا ۔نوجوان کانام عرفان احمدبتایاجاتاہے۔

Comments (0)
Add Comment