جوہر آباد – شیرشاہ سے 3 متحدہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد اور شیر شاہ سے متحدہ لندن کے 3 ٹارگٹ کلر پکڑے گئے۔ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جوہر آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایم کیو ایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلربابر ولد نعیم الدین گرفتارکرلیا، اور اسکے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ ، ایک ٹی ٹی پسٹل لوڈ میگزین 05 راؤنڈ زندہ برآمد ہوئے، گرفتار ٹارگٹ کلر بابر ولد نعیم الدین نے اگست سال 2010میں تھانہ جوہر آباد میں معراج الدین ولد چراغ الدین نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے ہلاک کیا، اورپھر گرفتار ہوکر جیل بھی گیا جیل سے ضمانت پر رہا ہوا بعد ازاں اشتہاری ہوگیا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر اکتوبر سال 2010میں تھانہ جوہر آباد میں ارسلان احمد خان ولد نسیم احمد خان نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ مل کر اغواکیا بعد میں فائرنگ کرکے اس کی لاش کو پھینک دیا تھا۔ نومبر سال 2010میں تھانہ عزیز آباد میں فضل احمد ولد احمد شہاب نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ ملکر اغواکیا بعد میں فائرنگ کرکے اس کی لاش کو پھینک دیا، ستمبر سال 2013میں اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ دوران پولیس مقابلہ تھانہ گلبرگ میں کیا، جس میں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ علاوہ ازیں رینجرز سندھ نے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جواد عادل اور مختیار احمد کو گرفتارکیا، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور سعید آباد میں لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں۔ کاؤنٹر ٹیرراازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی میں ایک ملزم محمد حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم فرقہ واردانہ قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے گلشن اقبال میں واقع ایک اسکول کے پرنسپل غلام اکبر اور ٹیچر کامران کو بھی قتل کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment