گیس بندش سے تنگ خواتین کا کمپنی دفتر پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں کئی ماہ سے گیس کی فراہمی معطل ہونے پر خواتین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور بڑی تعداد میں خواتین نے گھروں سے نکل کر سوک سینٹر سے متصل سوئی گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نارتھ کراچی یوپی موڑ اور اطراف کی آبادیوں میں 6 ماہ سے گیس کی فراہمی معطل ہونے پر خواتین کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر سوک سینٹرسے متصل سوئی گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں خواتین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر بازاروں کا مہنگے داموں کھانا خرید کر کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے بچے بیمار ہورہے ہیں ،کئی مرتبہ شکایت درج کروانے کے باوجود بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے اور ماہانہ گیس کے بل آرہے ہیں جو ہم لوگ بھر رہے ہیں خواتین کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں موجود عملے نے کہا کہ اپنی شکایت سائٹ ایریا میں واقع آفس میں کروائے جس کے بعد خواتین سائٹ ایریا میں واقع سوئی گیس کے آفس میں اپنی شکایت درج کروانے کیلئے چلی گئیں ، احتجاجی مظاہرہ کے باعث مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کو لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔

Comments (0)
Add Comment