جیل میں نواز شریف بیمار ہوگئے – اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد/لاہور(نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے لیکن ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ میں درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لہذا درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ہائیکورٹ نے متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی جس کے لیے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے اس سے قبل گزشتہ روز نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی اور سزا معطل کرنے کی درخواست بھی اپیل کے ساتھ ہی سنی جائے گی۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے،نوازشریف کوبخاراورجسم میں دردکی شکایت ہے لیکن نوازشریف کوذاتی معالج سےملنےنہیں دیاگیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف کاجیل میں روزانہ بلڈپریشراورشوگرٹیسٹ کیاجاتاہے۔

Comments (0)
Add Comment