نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی

اسلام آباد(امت نیوز) چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment