پرو ہاکی لیگ -کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع

لاہور(امت نیوز)پروہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے لیے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا۔ لاہور میں جاری اس وقت کیمپ میں 51 کھلاڑی شریک ہیں جن کی تعداد کم کرکے 30 تک کرنے کی پلاننگ کی گئی، ایسوسی ایٹ سیکرٹری ایاز محمود اور سلیکٹر قاسم خان ٹرائلز کی نگرانی کررہے ہیں۔ ہیڈ کوچ سعید خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں دفاعی ہاکی کھیل کر ہم نے بہت نقصان اٹھالیا، ورلڈ کپ میں اس حکمت عملی سے ہم صرف ایک گول کرسکے ، اب اس سوچ کو بدل کر اٹیکنگ ہاکی کو فروغ دیں گے۔ کیمپ میں اسی چیز پر فوکس کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گول کرسکیں۔1994 کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اس وقت کامیابی جارحانہ ہاکی کھیلنے سے ملی تھی۔ اب بھی اسی حکمت عملی سے کارکردگی کا گراف بلند کرسکتے ہیں۔ پروہاکی لیگ میں شرکت سے ان نوجوان لڑکوں کو انٹرنیشنل سطح پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے لیگ میں شرکت کے خدشات پر کہا کہ ابھی تک ہمیں کوئی ایسی اطلاع نہیں، فنڈز کا انتظام فیڈریشن نے کرنا ہے وہ کوشش کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment