دبئی(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہے، چیتشور پوجارا نے ایک سیڑھی چڑھ کر سٹیون سمتھ کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، ایڈم مرکرم 7 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ اظہر علی 9 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، ڈوپلیسی اور ریشبھ پانٹ کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، اسد شفیق 5 اور بابر اعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 24ویں اور 25ویں نمبر پر آ گئے۔
٭٭٭٭٭