سکردو( نمائندہ امت ) ہسپانوی ٹیم کے ٹو سر کرنے کے لئے اسکولی شگر پہنچ گئی جہاں سے وہ کے ٹو بیس کیمپ روانہ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق منفی 15کی خون جما دینے والی سردی میں عالمی شہرت یافتہ کوہ پیمائوں کی ایک ٹیم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی غرض سے سکردو پہنچی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے 15رکنی ٹیم کو بیس کیمپ روانہ کردیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان حمزہ سالک اور دیگر افسران موجود تھے ۔8611میٹر بلند K2کی سرمائی مہم جوئی کے لیے ہسپانوی کوہ پیمائوں کی ٹیم گزشتہ روز بیس کیمپ اسکولی پہنچ گئی ہے جہاں سے وہ کے ٹو کے لئے روانہ ہوں گے ۔ 15رکنی ٹیم میں 3خواتین اور 12مرد شامل ہیں جس کی قیادت عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی کوہ پیما ایلیکس ٹیکسی کون Taxikon Alexکررہے ہیں ۔