2 مفتیان کے قتل میں گرفتار ملزم ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے 2 مفتیان کرام کے قتل سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم عباس عرف چھوٹو کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2016 میں گلشن اقبال میں مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران کو قتل کیا۔ملزم کے 4ساتھی پہلے سے گرفتار ہیں۔گرفتار ملزم محسن، زین العابدین، عامر اور فیضیاب کو گواہ نے شناخت کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو رضویہ سوسائٹی میں پی ایس پی کے 2کارکنوں کے قتل کے مقدمے کی نقول پولیس نے جمع کرادیں۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔ مقدمے میں بانی ایم کیوایم ، متحدہ لندن کے ندیم احسان، سفیان یوسف، قاسم سمیت 11ملزمان نامزد ہیں۔مقدمے کے مطابق پی ایس پی دفتر پر ایم کیوایم بانی کی ہدایت پر حملہ کیا گیا۔مقتولین کو ایم کیوایم لندن، ساؤتھ افریقہ اور انڈین سیٹ اپ سے دھکمیاں مل رہی تھیں۔پی ایس پی دفتر پر حملے میں اظہر اور نعیم جاں بحق ہوگئے تھے

Comments (0)
Add Comment