برازیلی فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملنےسے معذرت کرلی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیلی فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کی معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرپاکستان آنیوالے عالمی شہرت یافتہ برازیلی و پرتگالی فٹبالرز کاکا اور لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔

Comments (0)
Add Comment