قبرستانوں میں جاری غیر قانونی کاموں کیخلاف جلد آپریشن کریں گے- اقبال پرویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ قبرستان کے ڈ ائریکٹر اقبال پرویز کا کہنا ہے کہ سخی حسن سمیت شہر کے تمام قبرستانوں میں جاری غیر قانونی و غیر شرعی کاموں کیخلاف کے ایم سی جلد آپریشن شروع کرے گا اور انہیں گورکن مافیا سے آزاد کرایا جائے گا۔ ‘‘امت ’’سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سخی حسن قبرستان سے متعلق اطلاعات درست ہیں اور قبرستانوں میں یہ تمام کام ہورہے ہیں، اس لئے جلد اس حوالے سے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، جس کی ابتدا سخی حسن سے کی جائیگی، تاکہ شہری زائد رقم ادا کئے بغیر اپنے پیاروں کی تدفین کر سکیں، اس کیساتھ تمام قبرستانوں کے باہر قبروں کے سرکاری نرخ نامے بھی آویزاں کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو علم ہوسکے کہ ایک قبر کی سرکاری قیمت کیا ہے اور وہ گورکن کے ہاتھوں یرغمال بن کر زائد قیمت ادا کرنے سے بچ سکیں۔

Comments (0)
Add Comment