کراچی(امت نیوز)تنظیم اساتذہ سندھ کے اجلاس میں صوبائی صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔گزشتہ روز قباء مسجد ہیرآباد میں اجلاس کے دوران ارکان نے کثرتِ رائے سے 2019کے لئے پروفیسر ابو عامر اعظمی کو سندھ کا صدر منتخب کرلیا۔ناظم انتخاب پروفیسر نصراللہ لغاری نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔نومنتخب صدر نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانا تنظیم اساتذہ کا اولین مقصد ہے۔