کراچی(بزنس رپورٹر)این آئی سی وی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے نے کچھ سالوں سے مریضوں کو انہیں کے گھروں کے قریب امراضِ قلب کا جدید علاج بالکل مفت فراہم کر کے صحت کے شعبے میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔2018میں سوا 11لاکھ مریضوں کا مفت علاج اور 3847مریضوں کے دل کے آپریشنز کئے گئے۔ترجمان کے مطابق امسال ریکارڈ8197پرائمری انجیوپلاسٹیز، 4286انجیوپلاسٹیز، 9052انجیوگرافیز، 20ٹاوی TAVI)پروسیجرز، 3434تھیلیم اور 55258ایکو سرانجام دیے گئے۔ ادارے میں سینہ چاک کیے بغیر 120افراد کا بائی پاس کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ 2ماہ میں مزید 10چیسٹ پین یونٹس قائم کئے جائیں گے۔