کراچی (بزنس رپورٹر)کیمیکل بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی بی اے ایس ایف کے کلر کوٹنگ ڈیویژن نے 2018 میں گاڑیوں پر کئے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا۔ تجزیہ کے مطابق سفید،کالا، سلور اور گرے کلر 2018 میں گاڑیوں کی صنعت پر چھایا رہا اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی80فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کئے گئے۔ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کلر بی اے ایس ایف نارتھ امریکہ کے ہیڈ آف کلر ڈیزائن پال سزورنی نے کہا کہ بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈیویژن کو دنیا میںا ستعمال ہونے والے میٹریئل اور رنگوں کے رجحانات کا بخوبی ادراک ہے۔