کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کا اجلاس آغا سہیل پٹھان کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں مدد علی شاہ، عبدالحکیم بزدار، عامر آرائیں، ظفر حسین شاہ، جاوید میمن ٹری، عبدالکریم لونی، عبدالصبور پٹھان، اجمل اجے، محبوب میمن اور اظہر خان ڈوگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل چمپئین شب فروری 2019میں حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ جبکہ نومنتخب فیڈریشن کی حلف برداری اسلام آباد میں ہوگی۔