کراچی (بزنس رپورٹر) ضلع بٹگرام کے24 رکنی بلدیاتی نمائندگان کے وفد نے قبل چیئرمین بلدیہ ملیر، جان محمد بلوچ، وائس چیئرمین عبدالخلق مروت اور اراکین کونسل ملیر سے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب میں جان محمد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ ملیر کا ایوان ملک بھر میں منفرد شناخت کا حامل ہے۔ جہاں تمام زبانوں، مذاہب اور سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گان مکمل اتفاق و اتحاد کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے کوشا ہیں۔