افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی جسٹس فرخ استدعا مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان نے اپنے متعدد گواہان سے دستبردار ہوگئے ہیں جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں پاناما کیس میں شامل جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فرخ عرفان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں فرخ عرفان نے اپنے بیشتر گواہان سے دستبردار ہوتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، نثار بھٹی، سنجیو پٹیل، سید مبشر علی اور حسیب الرحمان کو بطورگواہ آئندہ سماعت کے لئے بلایا جائے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کو بطور گواہ بلانے کی استدعا مسترد کردی، چیئرمین کونسل چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ افتخار چوہدری کو بلانے کا حکم ہم نہیں دیں گے، ہم کیوں انہیں زحمت دیں، سابق چیف جسٹس کو آپ نے لے کر آنا تھا، افتخار چوہدری کو اگر بلانا ہے تو آج ساڑھے 6بجے تک آجائیں۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment