رینٹل پلانٹس کیس میں گواہ کےقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(نمائندہ امت)احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں گذشتہ روز سماعت کے دوران مسلسل عدم پیشی پر استغاثہ کے گواہ یوسف جوئیہ کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے جبکہ دوسرے گواہ محمد فرحان بھی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے عدالت نے آئیندہ سماعت پر دونوں گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت30جنوری تک ملتوی کردی۔ ادھر احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاروغیر کے خلاف آمدن سیزائداثاثہ جات ریفرنس میں گواہ کے حاضرنہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزم نیشنل بینک کے سابق صدرسعیداحمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان نعیم محمود اورمنصوررضاکی طرف سے استثناء کی درخواستیں جمع کرائی گئیں جنہیں عدالت نے منظورکرلیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ نجی بنک کے آفیسرآفتاب احمد کی غیرحاضری پر سخت برہمی کااظہارکیا۔ اس موقع پر بینک نمائندہ کی طرف سے ریکارڈاکٹھاکرنے کیلئے مہلت کی استدعابھی کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیااور اگلی پیشی پر مزید3گواہان سہیل عزیز،عمران محمد اورمحمد نسیم کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Comments (0)
Add Comment