کابینہ آج فوجی عدالتوں میں توسیع کے مسودے پر غور کریگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے اور توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مسودہ بھی تیار کرلیا، مسودہ آج کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment