گارڈن میں آپریشن متاثرین کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چڑیا گھر گارڈن کے اطراف انسداد تجاوزات عملے نے 6 روز قبل 405 دکانوں اور درجن سے زائد دفاتر کو گرادیا تھا۔میئر وسیم اختر اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے وعدے کے باوجود متاثرین سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جس پر متاثرہ دکانداروں نے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے ۔امت کو تاجر رہنما زاہد امین نے بتایا کہ متبادل جگہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment