زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت آج ہوگی۔ تحریک انصاف کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعتآج الیکشن کمیشن میں ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment