کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی کی عدالت نے اہلیہ کے قتل کیس میں عدم ثبوت پر شوہر کو بری کرنےکاحکم دیدیا۔ سماعت پر ملزم ریحان قریشی کو پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ صلاح الدین نےعدالت کو بتایا کہ اس کی بیٹی 27سالہ فرح کی شادی2 سال قبل ملزم سے ہوئی تھی،ایک دن ملزم نے اسے فون کرکےبتایاکہ فرح نے خودکشی کرلی ہے، وہ گھر پہنچا تو مقتولہ کے گلے پر دبانے کے نشانات تھے ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ا ن کے موکل کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے،تفتیشی افسر نے بھی ملزم کو بے گناہ قرار دیا ہے، استدعا ہے کہ اسکے موکل کو بری کیا جائے ۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد عدم ثبوت پرریحان قریشی بری کرنے کا حکم دے دیا۔