کراچی(امت نیوز)میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 15بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 3کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ترجمان ایم ایس اےکے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 15بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود میں غیر قانونی شکار پر گرفتارکیا گیا بعد ازاں انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ خیال رہے کہ بھارتی اور پاکستانی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مسلسل گرفتار کیا جاتا رہا ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کو واضح نہیں کیا گیا ۔