میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے لیے فنڈنگ سے انکار پر صدر ٹرمپ برہم ہوگئے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت چھوڑ کر اچانک اٹھ کر چلے گئے۔ڈیموکریٹ قائد چک شومر نے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی مگر وہ رقم نہ دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ انہوں نے اہم ڈیموکریٹ رہنماؤں کوخدا حافظ کہہ آیا، کوئی اور بات کرنے کا فائدہ نہیں تھا۔ مذاکرات کیلئے یہ ملاقات مکمل طور پر ان کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ثابت ہوئی۔19روز گزرنے کے باوجود حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمے کے آثار نہیں،دیوار بنانے کی حمایت میں ٹرمپ کے بڑے بیٹے نے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔اس سےقبل امریکی صدربھی تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں ، ٹرمپ کے دور حکومت کے دوران یہ تیسرا شٹ ڈاؤن ہے ،اگر کل تک شٹ ڈاؤن برقرار رہا تو آٹھ لاکھ ملازمین اپنی تنخواہ سے محروم ہوجائیں گے۔ امریکہ میں جزوی شٹ ڈاؤن کے باعث 9مختلف محکموں کے 8لاکھ وفاقی ورکرز اور متعدد ایجنسیوں کے ورکرز کام نہیں کر رہے، شٹ ڈاؤن کے باعث امیگریشن نظام بری طرح متاثر ہے اور عدالتی نظام بھی شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہے۔