ہری پور(نمائندہ امت)مفادات کی جنگ پی ٹی آئی کے ضلع ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی پی ٹی آئی کے ناراض ممبرا ن سمیت دیگر ساٹھ ممبران بھی میدان میں آگے حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ مشاورتی اجلاس دو دن قبل ہوا تھا جس میں پچاس سے زائد ممبران نے شرکت کی اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کے ضلع صدر صاحبزادہ حامد شاہ نے ضلع ناظم کی تبدیلی کا اٹل فیصلہ کرلیا تھا پی ٹی آئی کے رہنما یوسف ایوب کے دست راست راست ناصر کیانی کو متفقہ طور پر ضلع ناظم بنانے کا حتمی فیصلہ ہوا تھا چار سالوں میں ضلع ناظم کی نا اہلی کے باعث کروڑوں کا فنڈ ضائع ہوگیا گزشتہ انتخابات سے قبل بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جوکہ ناکام ہو گئی تھی۔