ڈکیتیوں سےتنگ راولپنڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوارپکڑناشروع کردیئے

راولپنڈی( نمائندہ امت)پولیس نے ڈکیتوں کے ہاتھوں تنگ آکر موٹرسائیکل سواروں کو پکڑنا شروع کر دیا۔تھانوں میں موٹرسائیکل بند کرنے کا ٹاسک ایس ایچ او زکو سونپ دیا گیا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 13 وارداتوں نے پولیس کو چکرا دیا۔پولیس حکام نے ہر تھانے کے ایس ایچ او کو پچاس پچاس موٹرسائیکل بند کرنے کا ٹاسک دے دیا۔راہزنی کی وارداتیں تھانہ صادق آباد،نیو ٹاون،وارث خان، بنی، کینٹ، ریس کورس، ائیرپورٹ کے علاقوں میں ہوئیں۔ تمام وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے نقدی و موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے کاغذات ہونے کے باوجود موٹرسائیکل تھانے بند کرنا شروع کر دئیے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

Comments (0)
Add Comment