امن مشن کیلئے کراچی بند رگاہ پہنچنے والے جاپانی جہاز کا پرتپاک استقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپانی بحریہ کے جہاز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے افسران اور جاپانی سفارت خانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپانی بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ کثیرالملکی بحری مشق امن کے ابتدائی مرحلے کاحصہ ہے۔ترجمان کے مطابق جاپانی بحریہ کے آفیسرز نے پاک بحریہ کے آفیسرز سے ملاقاتیں کی اور جہاز کے عملے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دورے کے آخر پر دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔ ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کثیر القومی بحری مشق امن کا کراچی میں انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment