شراب دکان کیخلاف درخواست پر وزیر ایکسائز ودیگر ہائیکورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے شراب کی دکان کھلنے پر احتجاج کرنے والے شہری کو جیل بھیجنے پر محکمہ ایکسائز ۔ پولیس و دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ دو رکنی بنچ نے شراب کی دوکان کھولنے پر احتجاج کرنے والے شہری یونس کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی وزیر مکیش کمار،محکمہ ایکسائز کے حکام کیخلاف درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گذار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محکمہ ایکسائز نے اورنگی ٹاؤن میں شراب کی دکان کھلوا دی۔ علاقے کے اسکول، چرج انتظامیہ نے شراب کی دکان بند کرنے کے لئے درخواست دی۔ جس پر درخواست گذارکو ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ وہ اسکول کے پرنسپل ہیں ہمیں علاقے میں شراب نہیں پانی چاہئے۔ عدالت نے درخواست پر محکمہ ایکسائز، پولیس سمیت دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کر لیاہے ۔

Comments (0)
Add Comment