سوات (بیورورپورٹ)سوات کے علاقے بحرین میں شیخوپورہ سے آئے ہوئے سیاح واش روم میں گیزر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او بحرین حیات خان کے مطابق نورالفیاض ولد محمد جمیل دیگر دوستوں کے ہمراہ سوات آیا تھا اور بحرین کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ، جب وہ نہانے کے لئے واش روم گیا تو وہاں گیزر لیک ہونے کی وجہ سے گیس خارج ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ،بعدازاں ساتھیوں نے دروازہ توڑ کر لاش نکال لی اور اسپتال منتقل کردی بعدازاں لاش کو آبائی علاقے شیخوپورہ روانہ کردی گئی ۔