ڈیرہ میں پولیس وین پر بم حملہ-2 اہلکارزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ امت) روڈی روڈمحلہ زرنی خیل میں پولیس موبائل وین پرآئی ای ڈی دھماکے سے دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے ‘زڑکنی میں بم سکواڈ نے سڑک کنارے موجود دو آئی ای ڈیزناکارہ بنادیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودمیں روڈی روڈمحلہ زرنی خیل میں رات کے وقت پولیس موبائل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے آئی ای ڈی کا دھماکہ کردیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کا ڈرائیور ظہورالدین اورکانسٹیبل فرید اللہ زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے گاڑی کوشدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی زوردارآواز دور دور تک سنی گئی ۔ زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پرسیکورٹی فورسز اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ دوسرے واقعے میں زڑکنی میں سڑک کے کنارے دہشتگردی کے لیے رکھی گئی دوآئی ای ڈی کی اطلاع پرانچارج بم سکواڈنے موقع پر پہنچ کران آئی ای ڈی کوناکارہ بنادیا۔ ان واقعات کے بعد علاقے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ زخمی ہونیوالے پولیس موبائل کے ڈرائیور ظہورالدین اورکانسٹیبل فرید اللہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ڈی آئی جی ڈیرہ دارعلی خٹک اورڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے ہسپتال کا دورہ کیا اورانہوں نے زخمی ہونیوالے دونوں پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اوران کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments (0)
Add Comment