کراچی(پ ر)سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی وژن پر قائم اور امن پسند ملک ہے ۔بیرونی سرمایہ داروں کے لئے پاکستان بہترین ملک ہے۔کراچی کے امن کے لیے سیکورٹی اداروں اور شہریوں کا کردار وقربانیاں مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کو دعوؤں سے نہیں عملی اقدامات سے روکنا ہوگا۔موجودہ حکومت کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، مگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔