علامہ ایثار القاسمی کا خون حکمرانوں پر قرض ہے-اہلسنت و الجماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے کم عمرترین رکن قومی اسمبلی علامہ ایثارالقاسمی کے 28ویں یوم شہادت پر مرکز اہلسنّت جامع مسجدصدیق اکبر ناگن چورنگی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےاہلسنت والجماعت کےصدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ علامہ ایثارالقاسمی نے اسمبلی فلور پر مظلوم عوام کے حقوق اور صحابہ کرامؓ کی ناموس کے لیے آواز اٹھائی۔انہیں اسمبلی کے دوسرے سیشن سے قبل ہی جھنگ میں ضمنی انتخابات کے دوران سرعام فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، لیکن 28برس گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ ایثار کا خون آج بھی حکمرانوں پر قرض ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔سیمینار سے علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ،سیدمحی الدین شاہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اگر ایک رکن اسمبلی کے ورثاء کوانصاف فراہم نہیں کرسکتے، تو وہ 22کروڑ عوام کو کیا انصاف فراہم کریں گے۔ مقتول ایثار کا مشن جاری رکھیں گے۔

Comments (0)
Add Comment