کرائم رپورٹرز کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

کراچی(پ ر) کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کا اجلاس سندھی مسلم سوسائٹی میں ہوا، جس میں عہدیداران شاہد انجم ، سمیر قریشی ، طحہ عبیدی ، ندیم احمد ، رجب علی، خرم گلزار کے علاوہ گورنگ باڈی کے سہیل شبیر، ریحان چشتی ، عاصم بھٹی ، کاشف ہاشمی ، احمر رحمان خان اور کاشف مشتاق نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مسائل کے حل اور ممبران کی فلاح کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ممبران کے لیے عشائیہ کی منظوری دی گئی۔ کرائم سین انویسٹی گیشن کے حوالے سے ورکشاپ فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔سب کمیٹیاں بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جب کہ مالی معاملات کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment