جبری ریٹائرمنٹ-تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ایپکا کراچی کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن نے ٹائم اسکیل کی عدم منظوری ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے 20ملازمین کی جبری بے دخلی اور جبری ریٹائرمنٹ،2008سے سندھ اسپورٹس بورڈ حیدرآباد کے ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی،سندھ سیڈ کارپوریشن ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،محکمہ کالج ایجوکیشن اور سیاحت و ثقافت کےکلریکل اسٹاف کی ترقیاں نہ ہونے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا،جس میں ایپکا کے عہدیدار و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایپکا نےآفس سپرنٹنڈنٹس شمس الدین کھوسہ، مصری چانیو،اے سی ٹیکنیشن شہمیر علی،سیکورٹی سپروائزرعنایت اللہ،سیکورٹی گارڈز تنویر علی،فضل ربی، مست، جنریٹر آپریٹر نارائن داس، چوکیدار عبدالعزیز جوکھیو، ڈرائیورزاصغر علی،فتح محمد، قربان علی، منظورزرداری، عبدالرحمان، سینیٹری ورکرز دانش، ساجن، عادل،ساجن،وجے، انجلا،نرگس، نائب قاصد شعبان اور الیکٹریشن یوسف منگریو کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایپکا مظاہرین کی قیادت احسان مگسی، عابدچانڈیو، عبدالغفور عباسی، ایم اے بھرگڑی ،شاہد قبولیو،آصف رضا،محمد علی بھٹی، حاجی غلام نبی سیال ،احسان عالمانی و دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اگر حکومت ایپکا کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو سندھ بھر میں ہفتہ وار احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور ملازمین وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment