کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوٹس ملنے پر مارکیٹ کے صدر کو دل کا دورہ پڑا جب کہ دکانداروں نے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی ۔دکاندارمناف نے امت کو بتایا کہ مارکیٹ کے صدر محمد اکرم حکام کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل رات کو دکانداروں نے مجھے فون پر کہا کہ ہم گارڈن پہنچ گئے ہیں اور انسداد تجاوزات عملے کو کسی صورت مارکیٹ مسمار نہیں کرنے دینگے۔ میئر کی یقین دہانی کے باوجود متبادل جگہ کا انتظام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی تو تاجر خودکشی پر مجبور ہوجائیں گے۔