شاہدمسعودکیخلاف کرپشن کیس میں چالان جمع-اعتراضات پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( نمائندہ امت ) سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں معروف اینکر و سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی کی جانب سے چالان جمع کرا دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکلاء کی جانب سے دفعات پر اعتراض کے متعلق عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ شاہد مسعود کو سخت سیکیورٹی مین ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ایف آئی اے نے کیس کا چالان پیش کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کچھ دفعات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں چیلنج کر دیا جس کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی اور عدالت نے دفعات پر اعتراض سے متعلق وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments (0)
Add Comment