اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے فل کورٹ ریفرنس کا باضابطہ اعلان کردیاگیاہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیاہےکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہوگا۔ریفرنس سے اٹارنی جنرل پاکستان ،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین،سپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے۔فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے،اس دوران وکلاء اور ججزکی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل بھی ان کی خدمات اور مقدمات کی سماعت بارے ان کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گی۔سینئرتین جج اور نامزچیف جسٹس پاکستان آصف سعیدخان کھوسہ اپنے عہدے کاحلف اٹھارہ جنوری کوایوان صدرمیں اٹھائیں گے ۔اور صدرمملکت ان سے عہدے کاحلف لیں گے ۔