لاہور قلندرز کھلاڑیوں پر مہربان-ریکارڈ پیسہ خرچ کردیئے

کراچی(امت نیوز) قلندرزکا انداز بھی قلندرانہ رہا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ خسارے کے باوجود ابتدائی 2 سیزنز میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پر ہی20 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرزکو 2016 کے پہلے ایڈیشن میں سینٹرل پول سے 13 کروڑ61 لاکھ 64ہزار 113 روپے اور اسپانسر شپ سے 17 کروڑ 12 لاکھ69 ہزار756روپے کا ریونیو حاصل ہوا، مجموعی رقم 30 کروڑ74 لاکھ33 ہزار 869 بنی۔ ٹیم نے فرنچائز فیس کی مد میں پی سی بی کو 26 کروڑ 41لاکھ21 ہزار 521 روپے ادا کیے، کنسلٹنسی فیس کی مد میں ایک کروڑ 28 لاکھ 48ہزار 804 روپے خرچ ہوئے، بطور میچ فیس 13 کروڑ46 لاکھ15 ہزار 40 روپے کی ادائیگی ہوئی، ملبوسات پرایک کروڑ3 لاکھ 57ہزا ر 789 روپے خرچ ہوئے،زمینی ٹرانسپورٹ پر2 کروڑ 69 لاکھ 55 ہزار350روپے لگے، ہوٹل میں رہائش پر ایک کروڑ 83 لاکھ49 ہزار129 روپے صرف ہوئے، انشورنس پر2 لاکھ 89زار544 روپے خرچ کیے گئے۔فرنچائز نے تنخواہوں کی مد میں5 کروڑ72 لاکھ 66 ہزار77 روپے ادا کیے، ٹریولنگ اور کنوینس پر47 لاکھ 17 ہزار65 روپے صرف ہوئے ڈیٹرز کو چار لاکھ روپے ادا کیے گئے، ایڈورٹائزنگ پر ایک کروڑ 56 لاکھ 87 ہزار492 روپے خرچ ہوئے،برانڈ ایکٹیویشن (پلیئرز ڈیولپمنٹ و دیگر) پر 10 کروڑ84 لاکھ61 ہزار658 روپے کے اخراجات آئے۔

Comments (0)
Add Comment