بھارتی کرکٹر ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول کو شوکاز نوٹسز جاری

ممبئی (امت نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی وی ٹاک شو کے دوران نسل پرستانہ اور فحش بیان بازی کرنے پر کرکٹرز ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں وضاحت طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھارتی کھلاڑیوں نے ٹی وی ٹاک شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کی جہاں پر دونوں نے سوال و جوابات کے دوران نسل پرستانہ اور فحش گفتگو کی، سوشل میڈیا میں بھی دونوں کھلاڑیوں کی بیان بازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment