کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی نے کراچی اور کوئٹہ میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔ گزشتہ روز کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹیم نے دائود بچانی گوٹھ میں چھاپے کے دوران ملزم غنی کو گرفتار کرلیا، جو واٹر ہائیدرنٹ یونٹ چلانے کے لیے گیس چوری کر رہا تھا۔ٹاسک فورس نے گلشن معمار لاسی گوٹھ ندیم عارف پکوان سینٹر پر چھاپہ مارکر ملزم شکیل محمد کو دھرلیا۔ٹیم نے کنکشن کاٹ کر پائپ و دیگر سامان ضبط کرلیا۔ٹیم نے کوئٹہ کے لیبر کالونی بائی پاس روڈ ، اسپنی روڈ پر ماشا اللہ سخی ہوٹل ، نیو پنجاب ہوٹل اور مسافر خانہ پر کارروائیاں کرتے ہوئے تمام کنکشن منقطع کردیے۔دریں اثنا گیس یوٹیلٹی کورٹ حیدرآباد نے گیس چوری کے ملزم سپر پکوان قاسم آباد کے مالک بشیر چانڈیو کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔