عمران فاروقی ایس ایس جی سی کے قائم مقام ایم ڈی مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ( کارپوریٹ سروسز ) عمران فاروقی کو 90روز کے لئے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ عمران فاروقی سینیئر ترین افسر ہیں ۔ انہوں نے 1986 میں این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔عمران فاروقی نے مشہور کمپنی ایکسون کیمیکل پاکستان لمیٹڈ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

Comments (0)
Add Comment