حب میں ایرانی ڈیزل کے ڈمپنگ اسٹیشن میں آتشزدگی

حب (نمائندہ امت ) گزشتہ شب ساکران روڈ پر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے ڈمپنگ اسٹیشن میں آگ لگنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل اور تین موٹرسائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں ۔ تاہم مقامی پولیس نے آتشزدگی واقعہ کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں اور ڈمپنگ اسٹیشنوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment