اسلام آبادکی ماتحت عدالتوں کےججز کوچیمبرزمیں سماعت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وکلاء ہڑتال کے باعث دادرسی کیلئے سائلین اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے ،عدالت نےماتحت ججز کو چیمبرزمیں کیسوں کی سماعت کیلئے ہدایات جاری کردیں۔گذشتہ روز دو الگ الگ درخواستوں پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالتوں میں سماعت کی گئی جن میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ مقامی عدالتوں میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت نہیں ہورہی،22روز سے وکلاء ہڑتال کے باعث ججزبھی مقدمات کی سماعت نہیں کررہے ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کو چیمبرز میں سماعت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

Comments (0)
Add Comment